ایتھنز: یونان کے شمال مغربی علاقے کے قریب گاؤں ’روپوٹو‘ کا علاقہ تیزی سے پھسل رہا ہے اور یہاں رہنے والے ہزاروں افراد اپنا گھر چھوڑ چکے ہیں
۔2012 سے قبل یہ ایک خوبصورت علاقہ تھا جہاں متعدد شاندار مکانات تھے لیکن اس کے بعد پہاڑی علاقے کی زمین دھیرے دھیرے سرکنا شروع ہوگئی اور مکان کاغذ کے گھروں کی طرح آڑھے ترچھے ہونے لگے جس سے 300 خاندان یہاں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں جب کہ اب یہ حال ہے کہ خالی مکانات ہر روز دھیرے دھیرے پھسل رہے ہیں۔
اسے ’ڈوبتا ہوا گاؤں ‘ بھی کہا جاسکتا ہے جہاں بعض مکانات گر کر ٹوٹ بھی چکے ہیں۔ اپریل 2012 میں یہاں تیز بارش ہوئی اور اس کے بعد سے نیچے کی زمین سرکنا شروع ہوگئی جس کے بعد چرچ سے لوگ چلے گئے اور علاقے کے تمام ہوٹل بھی بند کردیئے گئے۔ 1960 کے عشرے سے یہاں کی زمین میں دراڑیں نظر آئیں اور 1980 کے عشرے میں لوگوں کو مکانات بنانے کے اجازت مل گئی اور مرکز میں ایک ہوٹل بنانے کی اجازت بھی۔
اگرچہ اب تک کوئی بھی ان واقعات میں ہلاک نہیں ہوا لیکن زمین سرکنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ گاؤں کئی مقامات سے 10 سے 15 سینٹی میٹر تک دھنس گیا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
No comments:
Post a Comment