برلن: ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ’’جن کا ماننا ہے کہ مونچھ نہیں تو کچھ نہیں‘‘ اور اس کے لئے لوگ بڑے بڑے جتن بھی کرتے ہیں ، اس قسم کے لوگوں کی نا صرف ہمارے ملک بلکہ مغربی اقوام میں بھی بڑی تعداد موجود ہے اور تو اور ایسے لوگوں کے درمیان باقاعدہ اپنی وکھری ٹائپ مونچوں اور داڑھی کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔
جرمنی کے قصبے شومبرگ میں گزشتہ دنوں منفرد داڑھی مونچھوں کی26ویں سالانہ بین الاقوامی چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ عجیب و غریب انداز اور منفرد ہیت کی داڑھی مونچھوں کے حامل 300 شرکاء نے اس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔ 16 کٹیگریزپر مشتمل اس چمپئن شپ میں انوکھی،قدرتی اور فری اسٹائل کے مقابلوں میں شامل شرکاء نے مختلف انداز سے
آراستہ داڑھی مونچھوں کی نمائش کی، جنھیں کئی ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبرز دیے گئے۔1990 سے ہر سال منعقد کیے جانے والے اس مقا بلے میں شریک افراد کا کہناتھا کہ دا ڑھی اور مو نچھو ں کو بڑھانا سر کے با ل بڑھانے سے زیادہ مشکل ہے اور ان میں بھی باقاعدہ شیمپو اورکنگھا کر نا پڑتاہے۔
No comments:
Post a Comment